امریکی قونصل جنرل کی حضر ت داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری
ذیشان حیدر بدھ 6 جنوری 2016 18:28
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء )امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکین رائیڈر نے حضر ت داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
(جاری ہے)
امریکی قونصل جنرل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کابل میں غزنی میں بھی تعینات رہا ہوں جہاں حضرت علی ہجویری کا آبائی گھر ہے اور پاکستان میں تعیناتی کے دوران انکے مزار پر آنا میرے لئے اطمینان اور خوشی کا باعث ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صوفی ازم کی تعلیمات میں امن کی بات کی گئی ہے اور میں اس سے بیحدمتاثر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس جگہ آنے کے احترام میں شلوار قمیض پہنی ہے ۔علاوہ ازیں امریکی قونصل جنرل نے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سے بھی ملاقات کی جس میں ایس پی سول لائنز صاحبزادہ بلال عمر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں امریکی قونصل خانے کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.