حکومت سعودی عرب اور ایران کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے، حکومت سوئی ہوئی ہے، معاملے کو سنجیدہ لینا چاہیے ، حکومت پاکستان مسئلہ کو سلجھا نے میں اپنا کردار اداکرے
مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الٰہی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
بدھ 6 جنوری 2016 19:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت سعودی عرب اور ایران کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے، حکومت ابھی تک سوئی ہوئی ہے، معاملہ کو سنجیدہ طریقے سے لینا چاہیے اور کردار ادا کرنا چاہیے تا کہ مسئلہ میں سلجھا ؤ آئے، داعش کے لوگ پنجاب سے پکڑے گئے لیکن دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی ساری توجہ سندھ پر ہے، پنجاب حکومت کوئی کام نہیں کر رہی، صوبے میں ڈکیتیاں اور جرائم بڑھ رہے ہیں، ہسپتالوں میں کوئی دوا نہیں ہے۔
وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ْ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ حکومت ابھی تک سوئی ہوئی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس مسئلہ کو سنجیدہ طریقے سے لینا چاہیے تا کہ مسئلہ میں سلجھاؤ آئے اور خرابی پیدا نہ ہو۔
انہوں نے کا کہ حکومت نے مسئلہ کے حوالے سے اب تک اپنی پالیسی کلیئر نہیں کی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی نا اہلی کا ملبہ دوسروں پر نہیں ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کوئی کام نہیں کر رہی، صوبے میں بے شمار ڈکیتیاں اور جرائم بڑھ رہے ہیں اور داعش کی سرگرمیاں ہو رہی ہیں لیکن پنجاب حکومت سوئی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے لوگ سندھ سے نہیں پکڑے گئے بلکہ پنجاب سے پکڑے گئے لیکن ساری توجہ سندھ پر دی جا رہی ہےمزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.