حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی سالانہ کارکردگی رپور ٹ برائے سال2015جاری کر دی
بدھ 6 جنوری 2016 20:29
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی سالانہ کارکردگی رپور ٹ برائے سال2015جاری کر دی گئی جس کے مطابق اس سال کے دوران ہسپتال کی او پی ڈی میں516049مریض آئے جبکہ ایکسیڈنٹ اینڈ ایمر جنسی کے کیسزکی تعداد452130،پتھالوجی کیسزکی تعداد168255،ریڈیالوجی کیسزکی تعداد135067اور جنرل کیسزکی تعداد66879رہی۔ہسپتال میں اسکے دوران کل چھوٹے بڑے23633آپریشنزکئے گئے۔
گزشتہ سال سے اس ہسپتال میں ایوننگ اوپی ڈی کا بھی آغازکیا گیا ہے جس میں کل4693 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ہسپتال میں علاج معالجے کی غرض سے آنے والے افغان مہاجرین کی تعداد5000رہی جبکہ ہسپتال کے بلڈ بینک میں کل56137مریض آئے۔گزشتہ سال ہسپتال میں کانگوکے کل38مریض جبکہ زلزلے کے30متاثرین کابھی علاج کیاگیا۔(جاری ہے)
ہسپتال کے توسیعی منصوبے کے تحت ایکسڈنٹ اینڈ ایمر جنسی،ای این ٹی اور او ٹی میں توسیع کی گئی۔
انتظامی امور میں اصلاحات کے تحت ہسپتال کا سارانظام کمپیوٹرائز کرنے پر کام شروع کیا گیا جس کے تحت مریضوں کے متعلقہ ریکارڈ اور ہسپتال کے انتظامی امور کو کمپیوٹرائزکیاجا رہا ہے اس کے علاوہ ہسپتال میں چھوٹے بڑے تمام ملازمین کی حاضریوں اور پابندی وقت کو یقینی بنانے کیلئے بائیومیڑک اٹینڈنس سسٹم متعارف کیا گیا اور ملازمین کی پے سلپس کو بائیو میٹرک سسٹم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں عملے کی حاضریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.