کاریڈور کے مغربی روٹ بارے کسی قسم کی مصلحت ، سودے بازی یا خاموشی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،سردارحسین بابک
منصوبے کے دوران اگر ہمارے مفادات کا تحفظ نہیں کیا گیا تو انتہائی منفی نتائج برآمد ہونگے،قربانیوں کے باوجود صوبے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،احسن اقبال کی بریفنگ کے دوران مؤقف
بدھ 6 جنوری 2016 20:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ چائنا پاک کاریڈور کے مغربی روٹ پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی۔ اگر اس منصوبے میں ہمارے صوبے کے مفادات کا تحفظ نہیں کیا گیا اور غلط بیانی سے کام لیا جاتا رہا تو اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اس کی ذمہ داری وفاقی حکومت اور ان عناصر پر عائد ہو گی جنہوں نے کاریڈور کے فوائد کو محض پنجاب تک محدود رکھا ہوا ہے اور دیگر صوبوں کے ساتھ جھوٹ بولا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کی پشاور میں پارلیمانی لیڈروں کو کاریڈور پر دی جانیوالی بریفنگ کے دوران سردار حسین بابک نے کہا کہ پشتونوں نے پاکستان میں امن کے قیام ، دہشتگردی کی بیخ کنی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور انہی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان کے حالات نسبتاً بہتر ہو گئے ہیں تاہم یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ہمارے نقصانات کے ازالے کی بجائے ہمیں ترقی کے عمل سے باہر رکھا جارہا ہے اور کاریڈور کے معاملے پر کی جانے والی زیادتی اور مسلسل غلط بیانی اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.