لاہور بار ایسو سی ایشن کا انتخابی دنگل، تمام پہلوانوں نے لنگوٹ کس لئے
ذیشان حیدر بدھ 6 جنوری 2016 22:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جنوری۔2016ء ) لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2016 ء میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں اور انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،۔9 جنوری کو لاہور بار ایسوسی ایشن کے15 ہزار620 رجسٹرڈ ووٹروں پر گزشتہ سال کی طرح حریف حامد خان کا پروفیشنل گروپ اور عاصمہ جہانگیر کے انڈیپنڈنٹ گروپ امیدیں لگائے ہوئے ہے۔
انڈیپنڈنٹ گروپ کی جانب سے ارشد جہانگیر خان جھوجہ جبکہ حامد خان کے گروپ کی جانب سے چوہدری تنویر اختر میں ون ٹو ون مقابل ہوگا۔ چوہدری تنویر اختر پہلی بار صدرارت کے لئے امیدوار ہیں جبکہ ارشد جہانگیر جھوجہ گزشتہ الیکشن میں صرف چھ ووٹوں سے جیت کھو بیٹھے تھے ۔ حامد خان گروپ کے تمام وکلاء بشمول میاں اسرارالحق چوہدری تنویر اختر کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ سابق صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ساجد بشیر شیخ،چوہدری عمران مسعود، شہزاد حسن شیخ،اعظم نذیر تارڑ ،احسن بھون، ممبر پنجاب بار کونسل سید فرہاد شاہ، برہان معظم ملک،ملک ارشد،اﷲ یار چاولی، کے علاوہ معروف اور سینئر ترین وکلاء اور بالخصوص نوجوان وکلاء اور وکلاء کے مختلف ناموں سے قائم لائرز فورمزکی اکژیت ارشد جہانگیر جھوجہ کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ سابق صدر لاہور بار نعمان قریشی،چوہدری اشتیاق احمد،موجودہ صدر چوہدری اشتیاق اے خان،سید محمد شاہ، وغیرہ کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری تنویر اختر ہیں دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابل ہوگا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.