تحریک دفاع حرمین و شریفین نے ملک بھر کی دینی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
بدھ 6 جنوری 2016 22:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء )تحریک دفاع حرمین و شریفین نے مساجد پر حملوں اور سعودی سفارت خانے کو جلانے کے سلسلے میں ملک بھر کی دینی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ،اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں دینی جماعتوں کی جانب سے متفقہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔اہلسنت و الجماعت اسلام آباد کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں 47دہشتگردوں کے سر قلم ہونے کے بعد مساجد اور سعودی سفارتخانوں پر حملے کیے جارہے ہیں جس پر امت مسلمہ میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسی ضمن میں تحریک دفاع حرمین وشریفن کے تحت کل بروز جمعرات اسلام آباد میں تمام مذہبی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں جمیعت اہل حدیث کے مرکزی رہنما ابو تراب ،انصارالامۃ کے امیر مولانا فضل الرحمن خلیل ،بریلوی مکتہ فکر کی نمائندہ جماعت جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ انس نورانی ،اہل سنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی ،اشاعت التوحید والسنۃ کے رہنما مولانا اشرف علی سمیت جمیعت علماء اسلام (س)،سنی طلباء اتحاد،انی علماء کونسل دیگر مذہبی جماعتوں کے نمائندگان شریک ہونگے ۔(جاری ہے)
اجلاس کے بعد تمام جماعتوں کے مرکزی قائدین پریس کانفرنس میں متفقہ اعلامیہ جاری کریں گے۔۔۔اعجاز خان
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.