کراچی کی 13 سالہ لڑکی فیس بُک پر بنے دوست سے ملنے ملتان پہنچ گئی ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے والدین کے حوالے کر دیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 11:31
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 جنوری 2016 ء) : کراچی کی 13 سالہ لڑکی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر بنے اپنے ایک دوست سے ملنے ملتان پہنچ گئی ۔ جسے لاری اڈے پر کسی بھلے آدمی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ منظور آباد کی رہائشی 13 سالہ علیشاہ فیس بُک پر بنے اپنے دوست کی تلاش میں ملتان پہنچ گئی۔
لاری اڈا پہنچنے پر لڑکی کو ایک آدمی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔ لڑکی نے بتایا کہ شہباز نامی لڑکا کراچی کے علاقہ منظور آباد کی فیکٹری میں کام کرتا تھا جہاں اس کی دوستی ہو گئی تھی۔ شہباز نے اسے ملتان آنے کو کہا لیکن وہ اسے لینے نہیں آیا۔ لڑکی نے مزید بتایا کہ میرے 6 بہن بھائی ہیں اور والد لکڑی کا کاروبار کرتے ہیں۔(جاری ہے)
چائلڈ پروٹیکشن حکام کے مطابق جلد از جلد بچی کے والدین سے رابطہ کیا جس کے بعد بچی کو در در ڈھونڈتے باپ کی جان میں آئی اور ہوا کے گھوڑے پر سوار بچی کو لینے پہنچ گیا۔
باپ کی آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچی کے باپ نے بتایا کہ اس کے پاس نہ تو انٹر نیٹ کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی موبائل ایسا ہے کہ اس پر انٹر نیٹ چلایا جا سکے ۔ باپ کو دیکھتے ہی 13 سالہ علیشاہ نے اپنا بیان بدلتے ہئے کہا کہ میں گھر سے سودا لینے گئی اور کسی نے منہ پر کپڑا رکھ دیا لہٰذا مجھے کچھ یاد نہیں کہ میں یہاں کیسے پہنچی ۔ تاہم چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے علیشاہ کو اس کے والد کے حوالے کر دیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.