فیصل آباد : زرعی یونیورسٹی نے تنقید کرنے والے طالبعلم کاشان کو پڑھنے کی اجازت دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 11:52

فیصل آباد : زرعی یونیورسٹی نے تنقید کرنے والے طالبعلم کاشان کو پڑھنے ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 جنوری 2016 ء) : زرعی یونیورسٹی نے کاشان کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی ، زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار نے نوٹی فکیشن پر دستخط بھی کر دئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاشان نے گذشتہ روز یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک تحریری درخواست جمع کروائی تھی جس کے بعد کاشان کو یونیورسٹی میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر تے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار نے نوٹی فکیشن پر دستخط بھی کر دئے ہیں جو کہ کچھ ہی دیر میں جاری بھی کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کاشان نے یونیورسٹی میں ہونے والے کنسرٹ میں ناچ گانے پر اپنی فیس بُک پوسٹ میں تنقید کی تھی جس کے باعث اسے یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :