کوئٹہ سے چمن تک مویشی لے جانے پر پابندی کے باعث ہمارا روزگا رختم ہوگیا ،عبداﷲ غلام محمد ، محمد اسماعیل
مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 15جنوی کو کوئٹہ چمن روڈ کو بلا ک کردیا جائے گا ، تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ، ممبران کاروبار کمیٹی
جمعرات 7 جنوری 2016 20:43
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء ) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے متاثرین کاروبار کمیٹی کے ممبران عبداﷲ غلام محمد محمد اسماعیل اور عصمت اﷲ نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے چمن تک مویشی لے جانے پر جو پابندی عائد کی ہے اس سے ہمارا روزگا رختم ہوگیا ہے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو 12جنوری کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجای مظاہرہ کیا جائے گا۔
اور اگر پھر بھی ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 15جنوی کو کوئٹہ چمن روڈ کو بلا ک کردیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ ماہ سے مویشی چمن لے جانے پر پابندی عائد کی ہے 120گھرانے کے افراد اس کاروبار سے منسلک ہے پابندی عائد کرنے سے ہمارا کاروبار مکمل طورپر ختم ہوگیا ہے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، رکن قومی اسمبلی کار ودان نے بھی ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ مویشیوں پر چمن لے جانے پر جو پابندی عائد کی ہے اسے اٹھا لیا جائے گامگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوا اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم کوئٹہ چمن شاہراہ 15جنوری کو بند کرنے کیلئے مجبور ہوجائینگے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.