سنا ہے لوگ بہت روئے، گانا بھی اچھا گایا،میں بھی گا سکتا تھا لیکن لوگ بھی روتے ،طلاق بڑی تکلیف دہ چیز ہوتی ہے ،بدقسمتی سے کچھ رشتے نہیں چل پاتے
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اپنی سابق اہلیہ ریحام خان کے ٹی وی پروگرام میں گانا گانے پر ردعمل
جمعرات 7 جنوری 2016 21:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سنا ہے لوگ بہت روئے اور گانا بھی اچھا گایا،میں بھی گا سکتا تھا لیکن لوگ بھی روتے ،طلاق بڑی تکلیف دہ چیز ہوتی ہے ،بدقسمتی سے کچھ رشتے نہیں چل پاتے ۔
(جاری ہے)
جمعرات کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ریحام خان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان کاکہنا تھاکہ سنا ہے لوگ بہت روئے اور گانا بھی اچھا گایا،میں بھی گا سکتا تھا لیکن لوگ بھی روتے ،طلاق بڑی تکلیف دہ چیز ہوتی ہے ،بدقسمتی سے کچھ رشتے نہیں چل پاتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو ’’ستارے کی صبح ود شائستہ‘‘ میں معروف بھارتی شاعر سدھرشن فاکر کی غزل ’’عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیا‘‘ سنا کر ٹی وی میزبان اور شرکاء کو رلا دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم پاکستان کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسرایس ایس پی رفعت بخاری عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.