کراچی : کسٹمز انٹیلی جنس کی کراچی پورٹ پر کارروائی ، 22 ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مواد بر آمد
سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 21:39
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 جنوری 2016 ء) :کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر سے 22 ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ کسٹمز انوسٹی گیشن انفورسمنٹ نے خُفیہ اطلاع پر کراچی پورٹ پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں پورٹ پر موجود کنٹینر سے 22 ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا جسے بعد ازاں کسٹمز حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا۔
ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کےمطابق کارروائی ڈی جی کسٹمز انیٹلی جنس کی اطلاع پر کی گئی، ضبط کیا گیا کنٹینر چین سے راولپنڈی کی کمپنی نے درآمد کیا تھا، یہ کنٹینر 20 نومبر 2015ء سے پورٹ پر موجود تھا۔ کسٹمز انٹیلی جنس حکام نے دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.