سٹیٹس کو کی حامی جماعتوں کی پارٹنر شپ توڑنے کیلئے جہدوجہد تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے ‘ تحریک انصاف پنجاب
جمعہ 8 جنوری 2016 12:37
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف پنجاب میڈیا ٹاسک فورس کے کنوینر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سٹیٹس کو کی حامی جماعتوں کی پارٹنر شپ کو توڑنے کیلئے جاری جہدوجہد تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے ، 126دن کے دھرنے سے عوام میں اپنے حقوق کا شعور اجاگر ہوا اور اسے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، پنجاب حکومت عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی بجائے منصوبے بنانے اور اکھاڑنے کے تجربات پر بہا رہی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ سٹیٹس کوکی حامی مسلم لیگ (ن) او رپیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں تحریک انصاف کے خلاف اکٹھ کر چکی ہیں لیکن اس بار شکست ان کا مقدر بن چکی ہے ۔عوام کی طاقت سے اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مرکزی اور پنجاب حکومت میں عوام سے بالواسطہ اور بلا واسطہ اربوں روپے کے ٹیکسز اکٹھے کئے جارہے ہیں لیکن انہیں صحت اور تعلیم سمیت زندگی کی کوئی بھی بنیادی سہولت میسر نہیں۔
اس کے برعکس خیبر پختوانخواہ کی حکومت ٹیکسز کا پیسہ عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانے اور انہیں تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں کہ عوام کے خون پسینے سے اکٹھے کئے جانے والے ٹیکسز سے ایک منصوبہ بنایا گیا اور اسے چند دنوں بعد ہی اکھاڑ کر وہاں نیا منصوبہ شروع کردیا گیا ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکمران وژن سے عاری ہیں اور انہیں عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹر اپارٹی انتخابات کے بعدمزید مضبوط ہو گی اور آئندہ انتخابات میں ایک نئے جذبے اور ولوے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.