تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی ڈی جی بٹ کی خدمات حاصل کرلیں
ہفتہ 9 جنوری 2016 13:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء ) تحریک انصاف کے جلسوں کی موسیقی عوام میں جوش بھر دیتی ہے اور اس کا سہرہ ڈی جے بٹ کو جاتا ہے لیکن اب ڈی جے بٹ نے اپنی خدمات مسلم لیگ (ن) کو بھی فراہم کرنا شروع کردی ہیں۔
(جاری ہے)
لاہور میں لادھراں رائیونڈ ڈبل ریلوے ٹریک کی اففتاحی تقریب میں جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق جیسے جوشیلے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا وہیں تحریک انصاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے موسیقی کو بھی شامل کیا گیا اور تو اور اس کے ڈی جے بھی کوئی اور نہیں بلکہ تحریک انصاف کے جلسوں سے شہرت پانے والے والے ڈی جے بٹ تھے۔
تقریب کے دوران جب ڈی جے بٹ سے میڈیا نے رابطہ کیا توانہوں نے کہا کہ ان کے لیڈرتوعمران خان ہی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ان کا کاروبار بھی ہے جس سے وہ اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، اس لئے وہ کسی کو بھی انکار نہیں کرتے اورکوئی بھی سیاسی جماعت ان کی خدمات حاصل کرسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.