بی این پی کی سربراہی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں مختلف جماعتوں کی جانب سے متفقہ طور پر 12قراردادیں منظور ،گوادر پورٹ میگا پروجیکٹ کا مکمل طور پر اختیار بلوچستان کو دیا جائے اورصوبے کے ساحل وسائل پر اختیار وحق ملکیت کو تسلیم کیا جائے ،وزیراعظم نوازشریف 28مئی کو ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس کے متفقہ قرارداد کے اعلامیہ پر من و عن عمل درآمد کرتے ہوئے اقتصادی راہداری مغربی روٹ پر کام کرنے کی وعدے کو پورا کریں اور گوادر اور بلوچستان کے عوام کو اس پروجیکٹ کے ثمرات سے فیض یاب ہونے کا موقع فراہم کریں، گوادر کے بلوچوں اور بلوچستان کے عوام کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لئے فوری پر قانون سازی کی جائیں تا کہ ملک کے دیگر علاقوں سے آنے والے لوگوں کو گوادر سے شناختی کارڈز، لوکل ، پاسپورٹ جارنے کرنے پر مکمل پابندی ہو اور انتخابی فہرستوں میں ان کے ناموں کا اندراج نہ ہو سکے ،گوادر کے عوام کو فوری طور پرصاف پانی انفراسٹرکچر ، ہسپتال ، سکول ،ٹیکنیکل کالجز اور پورٹ سے متعلق ہنر مند افراد کے لئے ٹیکنیکل سینٹرز اور میرین یونیورسٹیز تعمیر کی جائیں اور ان میں گوادر کے مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے،قراردادوں میں مطالبہ
اتوار 10 جنوری 2016 22:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس میں مختلف جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں نے متفقہ طور پر 12قراردادیں منظور کیں جن میں کہا گیا ہے کہ گوادر پورٹ میگا پروجیکٹ کا مکمل طور پے اختیار بلوچستان کو دیا جائے اور بلوچستان کے ساحل وسائل پر اختیار وحق ملکیت کو تسلیم کیا جائے ۔
وزیراعظم نوازشریف 28مئی کو ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس کے متفقہ قرارداد کے اعلامیہ پر من و عن عمل درآمد کرتے ہوئے اقتصادی راہداری مغربی روٹ پر کام کرنے کی وعدے کو پورا کریں اور گوادر اور بلوچستان کے عوام کو اس پروجیکٹ کے ثمرات سے فیض یاب ہونے کا موقع فراہم کریں۔ گوادر کے بلوچوں اور بلوچستان کے عوام کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لئے فوری پر قانون سازی کی جائیں تا کہ ملک کے دیگر علاقوں سے آنے والے لوگوں کو گوادر سے شناختی کارڈز، لوکل ، پاسپورٹ جارنے کرنے پر مکمل پابندی ہو اور انتخابی فہرستوں میں ان کے ناموں کا اندراج نہ ہو سکے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.