اسرائیلی فوج پرحملوں کی منصوبہ بندی کا الزام،شاباک نے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا
پیر 11 جنوری 2016 13:02
الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) اسرائیلی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’شاباک‘ نے الخلیل سے حماس سے تعلق رکھنے والے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حراست میں لئے گئے فلسطینی اسرائیلی فوج اور صہیونی ریاست کی تنصیبات پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ یہودی آباد کار بھی ان کی ہٹ لسٹ پرتھے جنہیں وہ اغواء یا قتل کرنے کی سکیم تیار کررہے تھے۔
اسرائیلی اخبارکی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ حال ہی میں خفیہ اداروں کی نشاندہی پر الخلیل سے حماس سے وابستہ 4افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے M16 بندوق اور پستول سمیت دیگر آتشی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
حراست میں لئے گئے فلسطینیوں سے خفیہ مقام پر تفتیش جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج اوریہودی آباد کاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
یہ اسلحہ اسی لئے لے رکھا تھا۔اخباری رپورٹ میں حراست میں لئے گئے شہریوں میں سے ایک کی شناخت 38 سالہ محمد علی القواسمی جو تین بار عمرقید کی سزا کا سامنا کرنیوالے حسام القواسمی کے بھائی کے نام سے کی گئی ہے۔ حسام پر جون 2014 ء میں الخلیل سے تین یہودیوں کے اغواء کے بعد قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اسی الزام کے تحت اسے 3بار عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق تمام ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ جلد ہی ان کیخلاف فرد جرم بھی عدالت میں پیش کردی جائیگی۔چاروں فلسطینیوں پر اسرائیل کیخلاف سازش، یہودی فوجیوں اور آباد کاروں کے قتل کی منصوبہ بندی اور حماس کیساتھ تعلق کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.