حکومت نے پیشگی شرائط پوری کیے بغیر کرا چی میں1320 میگا واٹ کے منصوبے کی منظو ری دیدی
ملکی معیشت پر بھاری بوجھ پڑنے کا امکان
پیر 11 جنوری 2016 14:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) حکومت نے پیشگی شرائط پوری کیے بغیر جلد بازی میں کراچی کے قریب ایک ارب 90 کروڑ ڈالر مالیت کے ایک ہزار 320 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی، جس سے ملکی معیشت پر بھاری بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔یہ پہلا بڑا پراجیکٹ ہے جسے 46 ارب ڈالر کے پاک۔ چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت منظور کیا گیا، اس پراجیکٹ کی منصوبہ بندی میں احتساب بیورو کے سابق چیئرمین اور وزیراعظم نواز شریف کے قریب ساتھی سیف الرحمٰن نے بھی حصہ لیا، جبکہ وزیر اعظم گزشتہ سال اپریل میں اس منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھ چکے ہیں۔
سیف الرحمٰن نے خود اس منصوبے کی منظوری کی تقریب کی نگرانی کی، جس کے لیے فنڈ چین کی سائینوہائیڈرو ریسورسز لمیٹڈ اور قطر کی المرقاب کیپیٹل مشترکہ طور پر فنڈز فراہم کریں گے، جبکہ چین کا ایگزم بینک منصوبے کے لیے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ نتائج دکھانے کی جلد بازی میں پرائیویٹ پاور اینڈ انفرااسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) نے گزشتہ سال 22 دسمبر کو ڈائریکٹ لینڈرز ایگریمنٹ اور قانونی طور پر قابل اعتبار زمین کے حصول کے بغیر منصوبے کی منظوری اور اس کا اعلان کردیا۔
یاد رہیکہ حکومت اور اسپانسرز کے درمیان منصوبے پر عملدرآمد کا معاہدہ گزشتہ سال اپریل میں طے پایا تھا.منصوبے کی زمین کے تنازع کے باوجود پی پی آئی بی نے نہ صرف اس کی منظوری دی بلکہ اپنے طور پر منصوبے کی ضمانت بھی دے دی جس کے بعد وفاقی اور سندھ حکومت کے آمنے سامنے آنے کا بھی خدشہ ہے اور اگر یہ تنازع شدت اختیار کرگیا تو منصوبے کے اسپانسرز بین الاقوامی اداروں کے ذریعے سرمایہ کاری میں نقصان کے ہرجانے کا دعویٰ بھی کرسکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.