تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنماؤں،ادبی شخصیات ، کھیلوں اور شوبز کی لیجنڈزکی تصاویر سے مزین نمبر پلیٹوں کے اجراء کیلئے سمری حکومت کو ارسال
منظوری ملنے کی صور ت میں نمبر پلیٹیں باقاعدہ بولی کے ذریعے جاری کی جائیں گی ،ریو نیو میں بھی اضافے ہوگا‘ذرائع ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
پیر 11 جنوری 2016 19:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنماؤں،ادبی شخصیات ، کھیلوں اور شوبز کی لیجنڈزکی تصاویر سے مزین نمبر پلیٹوں کے اجراء کیلئے سمری حکومت کو ارسال کردی ،منظوری ملنے کی صور ت میں نمبر پلیٹیں باقاعدہ بولی کے ذریعے جاری کی جائیں گی ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تحریک پاکستان کے سرکردہ قومی رہنماؤں،ادبی شخصیات ، کھیلوں اور شوبز سمیت دیگرشعبوں کی لیجنڈز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی تصویر کے تھیم پر مبنی تصاویر کا اجراء کرنے کا منصوبہ بناتے ہوئے اس کی سمری منظوری کیلئے حکومت کو بھجوا دی ہے جس کی منظوری ملنے کی صورت میں اس پر اگلے ماہ سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا ۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس پر کام کر کے سمری منظوری کے لئے بھجوا دی گئی ہے ۔تصویر کا تھیم ہونے کے باعث نمبر پلیٹوں کا سائز بڑارکھا جائے گا اورنمبر پلیٹ پر ’’ڈائی ‘‘کے ذریعے ہی تصویر کا تھیم دیا جائے گا ۔ ااگر ان نمبر پلیٹوں کا اجراء ہوتا ہے تو اس سے یقینا ریو نیو میں اضافے کا امکان ہے ۔ مذکورہ نمبر پلیٹوں کا اجراء بھی باقاعدہ بولی کے ذریعے کیا جائے گا ۔مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.