چیف سیکرٹری کی ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تیاریاں پیشگی مکمل کرنے کی ہدایت
ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے محنت اور جذبے سے کام کرنا ہوگا،خضر حیات گوندل کا اجلاس سے خطاب
پیر 11 جنوری 2016 21:14
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں پیشگی مکمل کر لی جائیں۔انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری ہدایات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایاجائے اور ویکٹر سرویلنس اور دیگر سرگرمیوں کو بھرپور طریقے سے جاری رکھا جائے۔وہ آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔بہتر منصوبہ بندی اور مربوط کوششوں سے اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے محنت اور جذبے سے کام کرناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔(جاری ہے)
انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوام میں آگاہی کو بڑھایا جائے اور اس سلسلے میں تمام محکمے فعال کردار ادا کریں۔
چیف سیکرٹری نے راولپنڈی اور ملتان کے ڈی سی اوز کو ہدایت کی کہ گذشتہ برس کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈینگی سے نمٹنے کیلئے بہتر حکمت عملی اختیار کی جائے اور صورتحال کی ابھی سے مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈی سی او لاہور کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔ سپیشل سیکرٹری صحت علی جان نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ، سیکرٹری بلدیات خالد مسعود چوہدری، سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ، ڈینگی ماہرین ڈاکٹر فیصل مسعود، ڈاکٹر وسیم اکرم اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
-
پاکستان، امریکہ علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 18اعشاریہ5 سے 19اعشاریہ5 فیصدرہی.وفاقی وزارت خزانہ
-
شہبازشریف کی سفارش پر رانا ثنا اللہ خان کی وزیراعظم کے مشیرمقرر‘عہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا
-
ای ارن پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں کو-ورکنگ سنٹر کا افتتاح
-
اینگرو کارپوریشن کا احتساب عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم
-
’کمفرٹ زونسے نکلو‘، اس سے ظالمانہ نعرہ اور کوئی نہیں!
-
کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ، انہیں انسداد سمگلنگ کے لئے اہم کردار اداکرنا ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
یوم مزدورہمیں جبرواستبداد کے خلاف شکاگو کے شہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا پیغام
-
نگراں دور کے گندم امپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری
-
وفاقی وزیرداخلہ کی نادرا سینٹر سکھر میں آئے قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.