اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے چھوٹے کسانوں کے لئے گارنٹی اسکیم خوش آئند ہے ،میاں زاہدحسین
پیر 11 جنوری 2016 21:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، بزنس مین پینل کے فرسٹ وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے زرعی شعبے کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے متعارف کی جانے والی چھوٹے کسانوں کیلئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم صحیح سمت میں اچھا قدم ہے جوکہ موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن اس اسکیم کے تحت دی جانے والی رعایت نا کافی ہے جو کہ پوری اسکیم کو ناکام کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کسان انتہائی غربت کی زندگی گزار رہا ہے اور صدیوں سے غیر دستاویزی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت زرعی قرضوں کو50 فیصد کے بجائے75 فیصد کا تحفظ دیا جائے اور قرض کی حد کو 1 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کردیا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ موجودہ اسکیم میں مطلوبہ اقدامات کے اختیار کرنے سے زرعی شعبے کی ترقی میں غیر معمولی اضافہ ہوگا اور غیر دستاویزی قرضوں کی حوصلہ شکنی ہوگی ۔
میاں زاہد حسین نے بتایا کہ پاکستان میں پچھلے سال کپاس کی ریکارڈ پیداوار ہوئی جس نے نہ صرف ٹیکسٹائل سیکٹر کی ضروریات کو پورا کیا بلکہ غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافے کا بھی باعث بنا۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید طریقہ کار کا استعمال، انفرا اسٹرکچراور زرعی شعبے میں تحقیق کی ترویج سے زرعی شعبے کی ترقی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور یہ شعبہ پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرسکے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.