شاہ رخ خان کا پاکستانی غزل گائیک غلام علی کے کنسرٹ پر تبصرے سے انکار
منگل 12 جنوری 2016 12:30
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) کہتے ہیں دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کرپیتا ہے۔ متنازعہ بیان دینے کے بعد سے بولی ووڈ سپر سٹارشاہ رخ خان کا حال بھی دودھ کے جلے جیسا ہی ہو چلا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز جب سپر سٹار سے پاکستانی غزل گائیک غلام علی کے بھارت میں کنسرٹ کے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے صاف انکار کرتے ہو ئے کہا کہ وہ اس موضوع پر کو ئی بات نہیں کرنا چاہتے کیونکہ انکے منہ سے نکلی ہو ئی چھوٹی سی بات بھی دور تک کسی اور ہی پیرائے میں پہنچتی ہے۔
واضح رہے اداکار کی جانب سے چند ماہ قبل ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی کے خلاف دیے گئے بیان کے نتیجے میں انھیں متعدد بھارتی فلمی ، مذہبی اور سیاسی شخصیات کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔علاوہ ازیں انکے مذکورہ بیان کی وجہ سے انکی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی گئی فلم ”دلوالے“ کا بزنس بھی بڑی حد تک متا ثر ہوچکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.