صنعتی اداروں سے آلودگی کنڑول کرنے کیلئے اقدامات کاآغاز

منگل 12 جنوری 2016 14:06

فیصل آباد ۔12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء)محکمہ ماحولیات نے صنعتی اداروں کی آلودگی کنڑول کرنے کیلئے اقدامات کاآغاز کردیاہے اور صنعتکاروں کو بھی فضائی ، ماحولیاتی ،آبی آلودگی کنٹرول کرنے کیلئے تعاون کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ ماحولیات فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ اس ضمن میں محکمہ ماحولیات فیصل آباد کے افسران اورمختلف صنعتی تنظیموں کے عہدیداران وممبران کی ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں انہیں بتایاگیاہے کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے کنٹرول کی اشد ضرورت ہے کیونکہ دنیا بھر میں اس کو فوکس کیا جا رہا ہے جبکہ محکمہ ماحولیات انڈسٹری کو بند کرنے کی بجائے آلودگی کنٹرول کرنے میں ان کی مدد کرنا چاہتا ہے اس لئے جس حد تک ممکن ہو سکا پروسیسنگ انڈسٹری کو معاونت فراہم کر کے ملکی معیشت میں ترقی کیلئے راہ ہموار کی جائیگی ۔