نئے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالے پاکستان پہنچ گئے
منگل 12 جنوری 2016 14:21
امرتسر/ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) پاکستان کیلئے نامزد نئے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالے منگل کو واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے،پاکستان رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل بلال اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ سمیت دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
(جاری ہے)
اپنی لاہور آمد کے بعد نامزد ہائی کمشنر اسلام آباد روانہ ہوگئے ، قبل ازیں بھارت سے پاکستان روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نامزد ہائی کمشنر نے کہا کہ مجھے جلد ازجلد پاکستان پہنچنے کی ہدایات ملی ہیں اور ہائی کمشنر کی حیثیت سے میری یہ کوشش ہوگی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام کیلئے کام کروں اس سوال پر کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات ہونگے یا نہیں نامزد ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں حکومتیں ایک دوسرے کیساتھ رابطے میں ہیں ہمیں انتظار کرنا اور دیکھنا ہوگا کہ اگلا قدم کیا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں تعلقات کی بہتری کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لاؤنگا ہم انڈیا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو فروغ دیناچاہتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.