قومی اسمبلی ،وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈرکے سوالات کے جوابات دینے کا پابند کرنے کی تحریک کثرت رائے سے مسترد
منگل 12 جنوری 2016 16:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈرکے سوالات کے جوابات دینے کا پابند کرنے کی تحریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئی ، وزیراعظم کو ایوان میں آنا چاہیے، ہر بدھ کو اپوزیشن لیڈر نصف گھنٹے میں 3سوال پوچھ سکتے ہیں، ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور پی پی کے دیگر اراکین اسمبلی کی قومی اسمبلی میں کارروائی اورطریقہ کار کے قواعد میں ترمیم کا بل حکومتی مخالفت کی وجہ سے منظورنہ ہو سکا، بل کے حق میں 60اور مخالفت میں73ووٹ پڑے۔
قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کے پاس اچھا موقع تھا، اس بل کو منظور کرتے اور پوری دنیا اس اقدام کو سراہتی، وزیراعظم کی مصروفیات کے حوالے سے خورشید شاہ کے طنزیہ جملے، ہمارے لئے وزیراعظم بندوق اور توپ پر بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، اقتصادی راہداری اور ڈیزائننگ خود کرتے ہیں، وزیراعظم کے مشیر ان سے کہتے ہیں کہ آپ ایوان میں آتے ہیں تو ممبران ان کو تنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے منصوبہ بندی متاثر ہوتی ہے، وزیراعظم کی غیر موجودگی اور وزیروں کے غیر سنجیدہ رویوں کی وجہ سے اکثر کورم ٹوٹ جاتا ہے، وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ کابینہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوالوں کے جواب دیں، اپوزیشن بتائے کہ ان کے کون سے سوال کا جواب حکومت نے نہیں دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.