لاہور ، جناح ہسپتال سے ایک روز قبل اغواء ہونے والا پانچ سال بچہ مل گیا ، خاتون سمیت دو اغواء کار گرفتار
پیر کے روز اغواء ہونے والے بچے کو نامعلوم شخص کینال روڈ پر چھوڑ گیا ، پولیس نے تصدیق کے بعد والدین کے حوالے کر دیا
منگل 12 جنوری 2016 22:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) لاہور کے جناح ہسپتال سے پیر کی شام کو اغواء ہونے والا پانچ سال بچہ مل گیا ، نامعلوم شخص بچے کو کینال روڈ پر چھوڑ گیا ،جبکہ پولیس نے کارروائی کر کے خاتون سمیت دو اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز زنیرہ بی بی اپنی ہمشیرہ کی سپرد داری کے لئے جناح ہسپتال آئی تھی کہ اس کاپانچ سالہ بیٹا فہد بھی اس کے ہمراہ تھا ۔
زنیرہ بی بی کسی کام کے سلسلہ میں جناح ہسپتال کے لیبر روم میں گئی تو وہاں پر تعینات سکیورٹی گارڈ نے بچے کو ساتھ لیجانے سے روک دیا جس پر زنیرہ نے بچے کو باہر کھڑی خاتون کے سپر د کردیا اور جب واپس آئی تو نامعلوم خاتون بچے کو اغوا کر کے فرار ہو چکی تھی ۔(جاری ہے)
اطلا ع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ہسپتال میں میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج حاصل کرنے کیساتھ لیبر روم میں تعینات دو نوں سکیورٹی گارڈ ز کو بھی حراست میں لے لیا اور خاتون کی تلاش شروع کر دی تھی ۔
پولیس کے مطابق منگل کی صبح سویرے نا معلوم شخص بچے کو کینال روڈ پرہسپتال کی حدود میں چھوڑ گیا ۔جہاں شہریوں نے پولیس کو بچے کی اطلاع دی ۔پولیس نے تصدیق کے بعد بچے کو والدین کے حوالے کر دیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیچ کی ذریعے ملزمان کی کھوج بھی لگائی جا رہی ہے ۔پولیس نے تحقیقات کی روشنی میں دو اغواء کاروں خاتون کوثر اور احمدکو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اغواء کاروں کی تیسری ساتھی شہناز کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق اغواء کاروں نے خوف کی وجہ سے بچے کو کینال روڈ پر چھوڑا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.