مصنوعات کی تشہیر کیلئے دھوکہ دہی پر مبنی تشہیری مہم اور گمراہ کن دعوے صارفین کیلئے نقصان دہ ہیں ،کمپیٹیشن کمیشن

دعوے حریف کاروباری اداروں کیلئے بھی مالی نقصان کا با عث بنتے ہیں،سیمینار سے خطاب

منگل 12 جنوری 2016 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) کاروباری اداروں کی طرف سے اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلئے دھوکہ دہی پر مبنی تشہیری مہم اور گمراہ کن دعوے نہ صرف صارفین کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ اپنے حریف کاروباری اداروں کیلئے بھی مالی نقصان کا با عث بنتے ہیں ۔ یہ بات کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے اعلی عہدے داران نے قومی روڈ شو برائے کمپیٹیشن قانون کے سلسلے میں حیدر آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سیمینار کے شرکاء میں سینیئر وائس پریذیڈنٹ حیدر آباد چیمبر تراب علی خواجہ ، سی سی پی ممبران شہزادا نصر، اکرام الحق قریشی ، معین باٹلے، سی سی پی ڈائریکٹرجنرل احمدقادراور ڈائریکٹراسفند یار خٹک، حیدر آباد چیمبر کے وائس پریذیڈنٹ ایگزیکٹوکمیٹی ممبران اور بزنس کمیو نٹی کی کثیرتعداد شامل تھی۔

(جاری ہے)

سینیئر وائس پریذیڈنٹ حیدر آباد چیمبر تراب علی خواجہ نے اپنے خطاب میں اس سیمینار کے انعقاد پر سی سی پی کا شکریہ ادا کیا او ر کہاکہ کمپیٹیشن قانون نہ صرف صارفین بلکہ کاروباری اداروں کو بھی کمپیٹیشن مخالف رویوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

انہوں نے کارروباری اداروں کو کمپیٹیشن قانون کو سمجھنے اور اس پر عمل پر زور دیا۔شہزاد انصر، ممبر سی سی پی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی معاشی ترقی کے لیے کمپیٹیشن قانون کا مؤثر نفاز بہت اہمیت رکھتا ہے اس لیے کاروباری اداوں کو کمپیٹیشن قانون کی آگاہی اور انفورسمنٹ میں مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔انہوں نے سی سی پی کے آفس آف فیئر ٹریڈ کے متعلق بھی تٖفصیلی بریفنگ دی۔

اکرام الحق قریشی،ممبر سی سی پی نے اپنے خطاب میں کمپیٹیشن ایکٹ 2010کے چیدہ چیدہ نکات کی وضاحت کی ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کمپیٹیشن مخالف عمل جیسا کہ بالادستی کا غلط استعمال اور گٹھ جوڑ نہ صرف صارفین کیلئے نقصان دہ ہیں بلکہ قومی خزانے کے لیے بھی مالی نقصان کا باعث ہیں۔سی سی پی ڈائریکٹرجنرل احمدقادر نے سیمینار کے شرکاء کو کمپیٹیشن سے متعلقہ عا لمی تصور کا حوالہ دیتا ہوئے بتایا کہ دنیا کے 120سے زیادہ ممالک کمپیٹیشن قانون کے جدید اصولوں کو اپنا چکے ہیں۔سیمینارکے شرکاء نے کمپیٹیشن سے متعلقہ اہم معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے معیشت کے مختلف شعبوں میں کاروبار کی ترقی کے لیے کمپیٹیشن کمپیشن سے راہنمائی کی درخواست کی۔

متعلقہ عنوان :