لاہور میں صحت وصفائی اور سیوریج سسٹم کی صورت حال انتہائی خراب ہوچکی ہے‘ذکراﷲ مجاہد
انتظامیہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کی بجائے حکمرانوں کی خوشنودی کے لیے کام کررہیں‘امیرجماعت اسلامی لاہور
بدھ 13 جنوری 2016 17:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء ) امیرجماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں صحت وصفائی ،سیوریج سسٹم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی صورت حال انتہائی خراب ہوچکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیرخان،ملک شاہد اسلم،خلیق احمد بٹ، شاہد نوید ملک اور عبدالعزیز عابد نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت کے پاس ان مسائل کے حل کے لیے خطیررقم موجود ہوتی ہے لیکن وہ اپنی من مانی مرضی سے رقم کو نمائشی منصوبوں اوردیگر کاموں میں خرچ کردیتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے لاہور شہر جیسے گنجان آبادی والے شہر میں پینے کے پانی کی قلت اورصفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت نے ان مسائل کی طرف توجہ نہ دی تو وہ اہل لاہور کے ہمراہ ان مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکثر سڑکوں، اہم گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کے باعث ٹریفک جام سمیت دیگر مسائل پر خصوصی توجہ دینے کی بجائے انتظامیہ حکمرانوں کی خوشنودی کے لیے اپنے آپ کو وقف کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرف افراتفری اورظلم وزیادتی کا دور دورہ ہے۔ پولیس عوام کی حفاظت کی بجائے حکمرانوں کو پروٹوکول دینے میں مصروف ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.