ترکی: دیارباقر چنار کے پولیس ہیڈکوارٹر پر ہونے والے کار بم حملے میں5 ہلاک اور 36 افراد زخمی
عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 11:06
انقرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 جنوری۔2015ء) جنوب مشرقی صوبے دیارباقر کے شہر چنار کے پولیس ہیڈکوارٹر پر ہونے والے کار بم حملے میں 5 ہلاک اور 36 افراد زخمی ہوئے ہیں ترکی کی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔دیار بارقر صوبے کے جینار ضلعے میں ہونے والے اس حادثے کی جگہ امدادی اہلکار ملبے کے نیچے تلاش اور تحقیقات کے کاموں میں مصروف ہیں۔
حکام نے اس حملے کا الزام کردستان کی ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے جنگجووٴں پر عائد کی ہے جو کہ کردوں کی اکثریت والے صوبے میں زیادہ سرگرم ہیں۔تاہم ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ترکی کی میڈیا کے مطابق پولیس کی عمارت کے دروازے پر بم دھماکہ کیا گیا جبکہ دھماکے میں آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔(جاری ہے)
اس کے بعد مبینہ طور پر حملہ آوروں نے ہیڈ کوارٹر پر راکٹ داغے۔
حالیہ مہینوں کے دوران دیار باقر میں کرد علیحدگی پسندوں اور ترکی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔گذشتہ سال دیار باقر شہر کے ساتھ جنوب مشرقی علاقے کے بہت سے حصوں میں سکیورٹی کریک ڈ اوٴن کے نتیجے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔اس کے بعد ایک بم دھماکے میں 16 فوجی مارے گئے تھے اور پھر ایک دوسرے حملے میں 14 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے اور یہ دونوں واقعات مشرق میں رونما ہوئے تھے۔خیال رہے کہ جولائی میں کردوں اور ترکی کی فوج کے درمیان جنگ بندی جولائی میں ختم ہو گئی اور اس کے بعد سے ترکی کے طیاروں نے کرد جنگجووٴں کے ٹھکانوں کو شمالی عراق میں نشانہ بنایا ہے اور اس کے علاوہ بہت سے علاقوں میں زمینی کارروائی بھی کی ہے۔ہر چند کہ دولت اسلامیہ کے خلاف امریکی اتحاد میں ترکی بھی شامل ہے تاہم انقرہ پر کرد جنگجووٴں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا الزام ہے جبکہ کرد خود بھی دولت اسلامیہ کے خلاف برسرپیکار ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.