لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی آداب کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے پر لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق نائب صدر میاں اسلم کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے۔
عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 15:58
عدالتی سماعت کے موقع پر میاں اسلم ایڈووکیٹ مدعی مقدمہ کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ محمد سلیم نامی ملزم نے درخواست گزار سکندر کے جواں سالہ بیٹے کو قتل کر دیا جس پر ملزم کے خلاف تھانہ صدر گوجرہ میں قتل کا مقدمہ درج کرا دیا گیا۔
(جاری ہے)
ٹرائل عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا کا حکم سنایا تاہم عدالت عالیہ نے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کر دیا،،بعدازاں عدالت عالیہ نے ملزم کی اپیل مسترد کر دی مگر سلیم نامی ملزم آج تک پولیس نے گرفتار نہیں کیا ۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا بھائی تفتیشی افسر کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر عدالت عالیہ میں پیشی کے لئے لاتے ہیں،،پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہے جس کی وجہ سے مدعی مقدمہ کو انصاف نہیں مل رہا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو براہ راست مخاطب کرنے اورعدالتی آداب کو ملحوظ نہ رکھنے پر میاں اسلم ایڈووکیٹ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب سمیت طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.