پاکستان اس وقت قومی خوشحالی کے سفر کے ایک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے ‘ عرفان دولتانہ
جمعرات 14 جنوری 2016 18:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حضرت اقبالؒ نے اپنے کلام اور فرمودات کے ذریعے نوجوانوں کو انتھک محنت‘ عمل پہیم اور کسب کمال کا پیغام دیا ہے اور اقبالؒ کے اسی پیغام میں پاکستان کی بقاء اور خوشحال مستقبل کا راز مضمر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت قومی خوشحالی کے سفر کے ایک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے اور وقت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے شب و روز کا ایک ایک لمحہ اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے وقف کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی محنت اور کام کے ذریعے ماضی میں کھوئے ہوئے وقت کا ازالہ کر کے ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ روح اقبالؒ کو خوش کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ ہم شبانہ روز محنت اور دیانت اور امانت کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر خودی کو رہنما بناتے ہوئے پاکستان کو ایک خودمختار اور حقیقی معنوں میں معاشی اور سیاسی طور پر آزاد مملکت بنانے کے لئے اپنے عزم کی تجدید بھی کریں اور اس کا عملی ثبوت بھی دیں۔(جاری ہے)
علامہ محمد اقبالؒ مفکر پاکستان ہیں۔ان کی شاعری نوجوانوں میں بیداری پیدا کرتی ہے۔ دنیا بھر میں علامہ اقبالؒ منفرد پہچان رکھتے ہیں۔علامہ محمد اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعہ برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
-
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.