بھارت کو سنجیدگی سے کشمیر کا ایشو ایجنڈے پر لانا ہو گا‘ اعجاز احمد چوہدری
جب بھی مذاکرات کیلئے پاکستان سنجیدگی سے آگے بڑھتا ہے تو بھارت رائے فرار اختیار کر لیتا ہے
جمعرات 14 جنوری 2016 20:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء ) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے اپنے رد عمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم میں دہشت گردی کی جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے ‘اس جنگ میں ستر ہزار پاکستانی فوجی جوانو ں اور سیکو رٹی اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کیں ہیں ‘125بلین ڈالر پاکستان کو نقصان ہو اہے عالمی برداری کوسمجھنا ہو گا کہ پاکستانی قوم دہشت گردنہیں بلکہ دہشت گردی کا شکا رہے ‘عالمی برداری کو واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پاکستا ن پاک بھارت مذاکرات اوردہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کسی بھی صورت پیچھے ہٹے گا۔
انہو ں نے کہا کہ پاکستا ن جب بھی سنجیدگی سے آگے بڑھتا ہے بھارت اہم ایشو پر پردہ ڈال کر رائے فرار اختیار کر لیتا ہے بھارت کو سنجیدگی سے کشمیر کا ایشو ایجنڈے پر لانا ہو گا کیونکہ 20کروڑ پاکستانیو ں کے دل کشمیر ی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔(جاری ہے)
موجودہ حکمران بڑی بھڑکیں لگا کر امریکہ ثبوت لے کر گئے تھے کہ بھارت پاکستا ن میں دہشت گردی میں ملو ث ہے اس ایشو پر بھی آگے بڑھنا ہو گا ۔
انہو ں نے کہا کہ پاکستا ن کی طرف مولا نا مسعود اظہر کو تعویل میں لیا جانا اہم اقدام ہے ‘ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہے ‘ پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔بھارت کو خطے میں پائیدار امن کیلئے اپنا رول ادا کرنا ہو گا جب بھی پاکستان سنجیدگی سے آگے بڑھتا ہے تو بھارت مذاکرات سے رائے فرار اختیار کر لیتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانی قوم دلیراور بہادر ہے جس نے پاکستان بننے میں اور دہشت گردی کی جنگ میں بے پنا ہ قربانیا ں دی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.