شہری دُھند میں محفوظ سفرکیلئے اوورٹیکنگ اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں‘ آصف صدیق
جمعہ 15 جنوری 2016 14:56
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق نے کہا ہے کہ شہری دھندلے موسم میں محفوظ سفر کیلئے فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ سامنے سے آنے والی ٹریفک کو دیکھنے میں دقت نہ ہو، شہری دھند میں اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں اورگہری دھند ہونے پر گاڑی کے چاروں انڈیکیٹرزکو چلائے رکھیں۔
گاڑی کے سائیڈ شیشوں کو مکمل طور پر بند نہ کریں تاکہ فرنٹ سکرین اورسائیڈ ونڈوزپر اوس جمنے نہ پائے ،شہری اپنی حفاظت کیلئے گاڑی کی ونڈسکرین صاف کرنے کیلئے ہاتھ اور سر ہر گز باہر مت نکالیں۔دھند میں گاڑی کو روڈ پر پارک نہ کیا جائے،سائیڈ پر گاڑی پارک کریں اورگاڑی کے انڈیکیٹرزآن رکھیں۔ دھند میں شہری اوور ٹیک کرنے سے اجتناب کریں۔(جاری ہے)
آصف صدیق نے کہاکہ دھندلے موسم اور رات کے وقت حادثات کی ایک بڑی وجہ گاڑیوں کی بیک لائٹس کادرست حالت میں نہ ہونا اور لوڈر گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز کا نہ ہونا ہے۔
سریا،ٹی آئرن،چارہ بھوسہ،ریت و بجری اور دیگر لوڈرگاڑیوں کے پیچھے مناسب لائیٹس اور ریفلیکٹر ز نہ ہونے پر ایسی گاڑیوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔انہوں نے ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ ایسی گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مالکان کوتنبیہ کریں کہ وہ اپنی گاڑیوں کے پیچھے مناسب لائیٹس اور ریفلیکٹر ز لگائیں تاکہ رات کے وقت پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو گزرتے ہوئے کوئی پر یشا نی نہ ہو۔ایس پی سٹی نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر استعمال کر تے ہوئے سفر کریں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.