کراچی ،سی ٹی ڈی کی نشتر روڈ پر کارروائی مقابلے کے بعد 3ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد
گرفتار ملزمان پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے
جمعہ 15 جنوری 2016 20:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے نشتر روڈ پر مقابلے کے بعد 3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔گرفتار ملزمان پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی نثار نثار احمد خواجہ کی ہدایت پر سی ٹی ڈی کراچی کے انچارج طارق اسلام کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے نشتر فلمستان روڈ پر ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ۔
پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3ملزمان عاقب عرف مرغی والا ولد عبدالحمید ،قاسم عرف بجی ولد سلیم اور محمد اظہار عرف کالا ولد محمد اسرار کو گرفتار کرکے 30بور کے 3پستول اور 10گولیاں برآمد کرلیں ۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے جمشید کوارٹر کے علاقے میں ہیڈ کانسٹیبل زاہد احمد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جبکہ کئی تاجروں کو کافی عرصے سے قتل کی دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کررہے تھے ۔ملزمان کی اسٹریٹ کرائم کی بھی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ۔گرفتار ملزمان مزید تفتیش جاری ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.