شام میں روسی فوجی طیاروں کے رہنے کی کوئی محدود مدت نہیں ہوگی:شام اور روس کے خفیہ معاہدے کی شق منظرعام پر آگئی
معاہدے کے افشا ہونے سے شامی حکومت کے صدر سے زیادہ روس کے مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے:ذرائع
عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 11:11
ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء) روسی ذرائع ابلاغ نے بشار الاسد اور ماسکو حکومت کے درمیان معاہدے کی ایک ایسی شق کا انکشاف کیا ہے جس کا اس سے پہلے اعلان نہیں کیا گیا۔ منظر عام پر آنے والی اس شق کے متن کے مطابق شام میں روسی فوجی طیاروں کے رہنے کی کوئی محدود مدت نہیں ہوگی۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ بشار الاسد کے زیرصدارت شامی ریاست کا کوئی حق نہیں ہے کہ وہ روس سے ملک سے کوچ کرجانے کا مطالبہ کرے۔
روسی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ خفیہ شق روس اور شامی حکومت کے درمیان اس معاہدے میں شامل ہے جو گزشتہ اگست میں طے پایا تھا۔ تاہم ادارے نے ان وجوہات کا ذکر نہیں کیا جن کے سبب اس شق کو ذرائع ابلاغ کے سامنے نہیں پیش کیا گیا۔اس دوران ایک اور روسی جریدے نے اس جانب اشارہ کیا ہے کہ اگر فریقین میں سے کوئی ایک اس شق سے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کرے گا تو اس کو تحریری طور پر دوسرے فریق کو آگاہ کرنا ہوگا، اور تحریری مطالبہ پیش کرنے کی صورت میں دوسرے فریق کے پاس معاہدے کا اطلاق ختم کرنے کے لیے ایک سال کی مہلت ہوگی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.