غزہ:فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں 2فلسطینی شہید متعدد کو زخمی
عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 12:24
غزہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء) فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران دو فلسطینی شہریوں کو گولی مار کر شہید جبکہ متعدد کو زخمی کردیا گیا۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ 18 سالہ محمد ابو زیدہ کو اسرائیلی فوج نے گردن میں جبکہ 26 سالہ محمد قطہ کو پیٹ میں گولی مار کر شہید کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وسطی غزہ کے بریج مہاجر کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 15 دیگر فلسطینی بھی گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے مظاہرین پر اس وقت فائرنگ کی جب انہوں نے بفر زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔اسرائیلی فوج کی ایک ترجمان خاتون کا کہنا تھا درجنوں مظاہرین بفر زون میں داخل ہوگئے اور انہوں نے سرحدی باڑ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.