بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان سردارسنگھ کے منفی بیان پرقومی اولمپئنزچراغ پا ہو گئے
ہفتہ 16 جنوری 2016 12:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان سردارسنگھ کے منفی بیان پرقومی اولمپئنزچراغ پا ہو گئے، شہناز شیخ اور طاہر زمان نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی پلیئرز کے خلاف زہرافشانی پرایف آئی ایچ ایکشن لے۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2014ء کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان جو کچھ ہوا اس کی باز گشت ابھی تک سنائی دے رہی ہے، انڈین ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ کے حالیہ بیان نے بھڑکتے ہوئے شعلے کو مزید ہوا دے دی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے رویے پر معافی مانگنی چاہیئے۔
اس بیان نے پاکستان ہاکی ٹیم کے اس وقت کے ہیڈ کوچ و منیجر شہناز شیخ کو چراغ پا کر دیا، انھوں نے کہا کہ واقعے کے بعد ورلڈ ہاکی فیڈریشن نے ایکشن لیا اورپاکستانی پلیئرز کو معطل بھی کیا جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہو گیا تھا، اب سردار سنگھ کے بیان نے اسے پھر ہوا دی ہے، وہ انڈین ہاکی فیڈریشن کے عہدیدار ہیں اور نہ ہی ان کے پاس ایف آئی ایچ میں کوئی ذمہ داری ہے، ہاکی کی عالمی باڈی اس بیان کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.