چینی صدر شی جن پنگ آئندہ ہفتے ایران، سعودی عرب اور مصر کا دورہ کریں گے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 جنوری 2016 20:14

چینی صدر شی جن پنگ آئندہ ہفتے ایران، سعودی عرب اور مصر کا دورہ کریں ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) چینی صدر شی جن پنگ آئندہ ہفتے ایران، سعودی عرب اور مصر کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چینی حکومت کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چینی صدر کی جانب سے آئندہ ہفتے ایران، سعودی عرب اور مصر کا دورہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دورے کا مقصد ایران اور سعودی کے مابین پیدا ہونے والے کشیدہ حالات میں کمی لانا ہے۔ یاد رہے کہ ایران سعودی عرب کشیدگی کے حل کیلئے آج پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے بھی آئندہ پیر کے روز ایران اور سعودی عرب کے دورے کا اعلان کیا گیا تھا۔