سندھ اسمبلی کی طرح دوسری صوبائی اسمبلیوں نے بھی بل پاس کرلئے تو کوئی مجرم جیل میں نہیں رہے گا،پراسیکیوشن بل کی منظور ی پر حیرانی ہوئی ، سندھ اسمبلی مجرموں کو چھڑانے کی بجائے گرفتاری کا ٹاسک لے،ترمیمی بل سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوگا اور سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مجرموں کو بچانے کیلئے میدان میں آجائیں گی
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا سندھ کے کریمینل پراسیکیوشن ترمیمی بل پر ردعمل کااظہار
ہفتہ 16 جنوری 2016 21:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سندھ اسمبلی کے منظور کردہ کریمینل پراسیکیوشن ترمیمی بل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی مجرموں کو چھڑانے کی بجائے گرفتاری کا ٹاسک لے ،سندھ اسمبلی سے بل پاس ہونے پر حیرانگی ہوئی، اگر سندھ اسمبلی کی طرح دوسری صوبائی اسمبلیوں نے بھی بل پاس کرلئے تو کوئی مجرم جیل میں نہیں رہے گا ،ترمیمی بل سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوگا اور سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مجرموں کو بچانے کیلئے میدان میں آجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بدامنی میں کمی سے شہریوں نے سکون کا سانس لیا تھا مگر موجودہ ترمیمی بل سے قانون شکنی کی حوصلہ افزائی ہوگی اور حکومتی پارٹیاں اپنے کسی رکن اور کارکن کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کیلئے تیار نہیں ہونگی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ترمیمی بلوں سے ملک میں آئین اور عدلیہ کی بالادستی کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا اورقانون کی حکمرانی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ،اس لئے سندھ حکومت کوترمیمی بل کے نقصانات کو سامنے رکھتے ہوئے ترمیم کو واپس لینا چاہئے ۔
دریں اثناء امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وزیر اعظم کی طرف سے سعودی عرب اور ایران کے دورے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس دورے کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہونگے اور دو برادر اسلامی ممالک کے درمیان رنجش ختم کرنے میں یہ دورہ مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شکررنجی کو ختم کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے ۔عالم اسلام کا اتحاد اور یکجہتی امت کے ہر فرد کے دل کی آواز ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.