فیصل آباد ، چوک گھنٹہ گھر میں پانچ مسلح افراد نوجوان اخبار فروش کو اغواء کرکے لے گئے
پولیس لاعلم رہی
ہفتہ 16 جنوری 2016 21:50
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) فیصل آباد شہر کے بارونق علاقہ چوک گھنٹہ گھر میں پانچ مسلح افراد نوجوان اخبار فروش کو اغواء کرکے لے گئے،متعلقہ تھانوں کی پولیس لاعلم رہی۔
(جاری ہے)
آن لائن کے مطابق چوک گھنٹہ گھر میں گزشتہ 20سال سے اخبار فروخت کرنے والا نوجوان ندیم عرف ٹیپو اپنے اخبار کے سٹال پر کھڑا تھا کہ اچانک شام کے وقت پانچ مسلح افراد جو ایک ڈالے پر سوار تھے انہوں نے زبردستی ندیم عرف ٹیپو کو گھسیٹ کر ڈالے میں ڈال دیا اور اسے لیکر فرار ہوگئے،بعد ازاں شہریوں نے پولیس اور متعلقہ تھانے کو اطلاع دی مگر پولیس نے اس واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش کردی ہے۔
مغوی ندیم عرف ٹیپو کے چچا اور اخبار کے نیوز ایجنٹ ملک عبدالرزاق کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔آخری اطلاع کے مطابق پولیس نہ تو مغوی کو برآمد کرسکی ہے اور نہ ہی ملزمان کرفتار ہوسکے ہیں۔اس واقعہ کے بعد گھنٹہ گھر اور اردگرد کے بازاروں میں خوف وہراس پھیل گیا،دکانداروں اور اخبار فروشوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب،آر پی اور سی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی کو برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائےمزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.