احتساب کیخلاف نہیں لیکن اس عمل میں واضح تفریق کسی طرح بھی قبول نہیں ‘ اعتزاز احسن
بلاول بھٹو کے دورہ لاہور کے درمیان اہم فیصلے کئے گئے ہیں ،جلد نئے جوش و جذبے کیساتھ میدان میں نظر آئینگے
اتوار 17 جنوری 2016 14:58
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ احتساب کے خلاف نہیں لیکن اس عمل میں واضح تفریق کسی طرح بھی قبول نہیں ، بلاول بھٹو کے دورہ لاہور کے درمیان اہم فیصلے کئے گئے ہیں ،جلد نئے جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں نظر آئیں گے۔
(جاری ہے)
ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی دور میں بھی احتساب کی مخالفت نہیں کی لیکن بد قسمتی سے جب بھی احتسا ب ہوا یہ پیپلز پارٹی کا ہوا ۔
پنجاب میں سودے بازی کرنے کی ویڈیو کس نے نہیں دیکھی لیکن آج تک اس پر کوئی کارروائی نہیں ہو سکی ۔ پنجاب کے تمام منصوبوں میں شفافیت کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آج بھی مطالبہ ہے کہ پورے ملک میں شفاف احتساب کیا جائے اور جو بھی کرپشن میں ملوث ہواسے کٹہرے میں لایا جائے۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے انشا اللہ اب دوبارہ نئے جوش و جذبے سے میدان میں آئیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.