پاکستان شریعت کونسل کاسعودی عرب اور ایران مابین کشیدگی ختم کروانے کیلئے حکومت پاکستان کے متحرک ہونے کا خیر مقدم ،تنازعہ کو فرقہ وارانہ تصادم بننے سے بچانا اور کشیدگی کو کم کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ‘پاکستان شریعت کونسل
اتوار 17 جنوری 2016 18:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء) پاکستان شریعت کونسل نے سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی ختم کروانے کے لیے حکومت پاکستان کے متحرک ہونے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اس تنازعہ کو فرقہ وارانہ تصادم بننے سے بچانا اور کشیدگی کو کم کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔کونسل کے سرکردہ راہ نماوٴں کا ایک ہنگامی اجلاس اتوار کو جامع مسجد محمدی اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔
جس میں مولانا رمضان علوی ،مولانا مفتی سیف الدین گلگتی ،مولانا عبدالقدوس محمدی ،مولانا مفتی سید علی محی الدین ،حافظ محمد بلال علوی ،مولانا عبدالرو ف اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحت کے لیے کردار ادا کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے اپیل کی گئی کہ کشیدگی کو روکنے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ حالات کے اس مقام تک پہنچنے کے اسباب کا جائزہ لیاجائے تاکہ ان کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کے سدباب کے لیے حکومت پاکستان اور دیگر مسلم حکومتیں موثر اقدامات اٹھا سکیں ۔(جاری ہے)
اجلاس میں او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس معاملے میں کردار ادا کرے اور ہنگامی اجلاس بلا کر اس حوالے سے لائحہ عمل تشکیل دے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ ادا
-
ہم جا کدھر رہے ہیں؟ سیاستدان خاموش کیوں ہیں؟
-
مرکزی ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج
-
یوکرین: خارکیئو پر حملوں میں شدت سے انسانی امدادی ضروریات میں اضافہ
-
طویل خطرناک راستے لیکن مہاجرت خوشحالی کا سبب بھی
-
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے روف حسن حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل
-
رواں سال عالمی سیاحت میں اضافے کی امید، یو این ٹورازم
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
-
شہبازشریف (کل) صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے
-
راؤف حسن پر بلیڈ سے ان کی گردن کاٹنے کیلئے حملہ کیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.