لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود زائد دودھ کے حصول کے لئے بھینسوں کو لگائے جانے والی ٹیکوں کی فروخت نہ روکنے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عمر جمشید پیر 18 جنوری 2016 12:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل آصف محمود چیمہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بھینسوں سے زائد دودھ حاصل کرنے کے لئے آر ڈی ایس ٹی نامی ہارمونز پر مشتمل ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکے دوائی کے طور پر نہیں استعمال نہیں کئے جا رہے لہذا ان ٹیکوں کو میڈیسن کا نام نہیں دیا جا سکتا،دنیا کے تمام ممالک میں ان ٹیکوں پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے عدالتی حکم پرممنوعہ ٹیکے فروخت کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دئیے ہیں تاہم اس پابندی کے باوجود مارکیٹ میں ٹیکے سرعام بک رہے ہیں۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.