بہت سی اداکارائیں میرے سٹائلش ہونے پر مجھے کوستی ہیں،سونم کپور
پیر 18 جنوری 2016 13:46
ممبئی۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) بالی وڈ کی اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ اداکارائیں مجھے فیشن ٹرینڈ قائم کرنے پر حسد میں آکربرابھلا کہتی ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے مجھے سٹائلش اداکارہ کہا جاتا ہے۔ایک بھارتی فلمی جریدے کے سالانہ سرورق کی لانچ کے موقع پر انٹرویو میں سونم نے کہا کہ ایک دفعہ ایک بہت بڑی اداکارہ جس کا نام نہیں لوں گی نے باقاعدہ میرے سے شکایت کی کہ تمھاری وجہ سے مجھے اپنے آپ کو سٹائلش بنانے کے لئے ایک سٹائلسٹ کو اپنا ڈھیروں روپیہ دینا پڑا جبکہ میں اس کے لئے کسی سٹائلسٹ سے مدد نہیں لیتی،خود انتخاب کرتی ہوں یا پھر زیادہ سے زیادہ میری بہن میری مدد کر دیتی ہے ۔
سونم کے مطابق بہت سی اداکارائیں میری اداؤں کی وجہ سے مجھے گالیاں دیتی ہیں،انھوں نے کہا کہ ایک اداکارہ کو فیشن ٹرینڈ قائم کرتے ہوئے بہت محتاط رہنا چاہیے کیونکہ لوگ اس کی پیروی کرتے ہیں ،سونم کے مطابق مجھے فیشن ایبل کہلانے کے بجائے سٹائلش کہلانے کا شوق ہے میرے نزدیک دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔(جاری ہے)
سونم نے بتایا کہ ان کی آنے والی فلم”نیرجا“ہے جو 19 فروری کو ریلیز ہوگی۔اس فلم کی کہانی اصل زندگی کی کہانی ہے،لوگ بہت پسند کریں گے ،اس فلم میں ان کا کردار ائیر ہوسٹس نیرجا بھانوت کا ہے جو مسافروں کی زندگیاں بچاتے ہوئے اپنی زندگی قربان کر دیتی ہے۔اس فلم میں ان کے ساتھ شبانہ عظمی اور شیکھر راوجیہانی ہیں۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.