پیاف نے حکومت کی رواں سال آئی ایم ایف سے چھٹکارے کی خبر کو خوش آئند قرار دیدیا
پیر 18 جنوری 2016 14:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ (پیاف ) کے قائمقام چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہ زیب اکرم نے حکومت کی رواں سال آئی ایم ایف سے چھٹکارے کی خبر کو خوش آئند قرار دیا ہے اور اسے معیشت کی بہتری کے لئے نیک شگون قرار دیا ہے۔گزشتہ روز ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری میں مثبت پیش رفت کی بدولت دوست ملک چین کے بعد دوسرے ممالک بھی پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، عالمی تناظر میں ایران پر اقتصادی پابندیو ں کا خاتمہ بھی ایک اہم پیش رفت ہے جو پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل کا آغاز ہو جائے گا۔
تنویر احمد صوفی نے کہا سعودی عرب اور چین کی طرف سے سرمایہ کاری کا آنا خوش آئند عمل ہے لیکن ضروری ہے کہ حکومت خود انحصاری پر مبنی پالیسیاں تشکیل دیتی ہوئے آئی ایم ایف کے شکنجے سے باہر نکلنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ آئی ایم ایف نے جس ملک کے ساتھ بھی قرضوں کے نام پر اصلاحات کی ہیں، ان ممالک کے مسائل بڑھے تو ضرور ہیں مگر کم نہیں ہوئے ہیں۔
وائس چیئر مین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کی بدولت بجلی گیس پٹرول اور بعض دوسری اشیاء کے نرخ اس قدر بڑھا دیے گئے ہیں کہ پیداواری لاگت میں اضافے کا باعث ہیں، انھوں نے کہا کہ اگر حکومت اس سال آئی ایم ایف سے نجات حاصل کر لیتی ہے تو ملک حقیقی معنوں میں ترقی اور خود انحصاری کی جانب گامزن ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.