فیصل آباد، ناقص کارکردگی پر 15پولیس اہلکاروں کی سروس ضبط
پیر 18 جنوری 2016 15:31
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے ضلع بھر میں ناقص کارکردگی اور غفلت لاپرواہی سمیت دیگر مختلف قسم کے الزامات میں ملوث 15پولیس اہلکاروں کی ایک، ایک اوردو، دو سال کی سال سروس ضبط کرنے کا حکم دیدیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ ،بد اخلا ق اور اچھی شہرت نہ رکھنے والے ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں،سست ،کاہل اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اہلکاران اپنا قبلہ درست کرلیں اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔
18 جنوری۔2016ء کے مطابق شوکاز نوٹسز پر فیصلے سناتے ہوئے سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے تھانہ ترکھانی سے اے ایس آئی برکت علی کو ملزموں پر تشدد کرنے پر ایک سال سروس ضبط ،کانسٹیبل الطاف کو معطلی سے بحال کرتے ہوئے ایک سال سروس ضبط اور کانسٹیبل صابر حسین کو بھی ملزموں پر تشددکرنے پر ایک سال سروس ضبط،تھانہ ٹھیکری والا سے سب انسپکٹر ممتاز حسین کو غلط تفتیش کرنے پر دو سال سروس ضبط ،تھانہ ڈجکوٹ سے سب انسپکٹر محمد منشا ء کو غلط تفتیش کرنے پر سب انسپکٹر کے عہدہ سے تنزلی کرتے ہوئے اے ایس آئی کردیا ،تھانہ صدر فیصل آبا د سے سب انسپکٹر شوکت علی کو اشتہاری مجر م گرفتارنہ کرنے پر وارننگ،سی آئی اے سے سب انسپکٹر محمد علی کو ملزم ٹریس نہ کرنے دو سال سروس ضبط ،تھانہ ساہیانوالہ سے اے ایس آئی محمد الیاس کی کاروائی تسلی بخش نہ ہونے پر انکوائری ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،صدر سمندری سے سب انسپکٹر فریاد علی کی کاروائی تسلی بخش نہ ہونے پر وارننگ ،لیگل برانچ سے سب انسپکٹر محمد شفیق کی غیر حاضری پرشوکاز فائل ،تھانہ مدینہ ٹاؤن سے اے ایس آئی محمد فاروق کی کاروائی تسلی بخش نہ ہونے وارننگ دے کر شوکاز فائل اور سب انسپکٹر اقدس پرویز کی بھی کاروائی تسلی بخش نہ ہونے پر سنشورکی سزا،تھانہ گلبرگ سے اے ایس آئی محمد خالد کومال مقدمہ جمع نہ کروانے پر دو سال سروس ضبط،تھانہ سٹی جڑانوالہ سے کانسٹیبل محمد سرور اور کاشف وسیم کوبری شہرت پر وارننگ دی گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.