سعودی عرب اور ایران کے تعلقات معمول پر نہ آئے تو مسلم دنیا کا شیرازہ بکھر جائے گا،پاکستان میں جمہوری تسلسل برقرار رہتا تو ہمارے ادارے بھی مضبوط ہوتے ، بار بار کے مارشل لاء سے ہم منزل سے دور ہو گئے، باہمی اختلافات ختم نہ کئے گئے تو ملک کو نقصان پہنچ سکتاہے،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کاوکلاء سے خطاب
پیر 18 جنوری 2016 20:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہسعودی عرب اور ایران کے تعلقات معمول پر نہ آئے تو مسلم ممالک کا شیرازہ بکھر جائے گا، اس سلسلے میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوششیں خوش آئند ہیں، بھارت نے آزادی حاصل کرتے ہی اپنے اداروں کو مضبوط کیا ،مگر ہم ایسا نہ کر سکے‘اگر ملک میں جمہوری تسلسل برقرار رہتا تو ہمارے ادارے بھی مضبوط ہوتے‘ملک میں لگنے والے بار بار کے مارشل لاء سے ہم منزل سے دور ہوتے گئے ، باہمی اختلافات ختم نہ کئے گئے تو ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے،فوج اور حساس اداروں کو سیاست میں کوئی کردار نہیں ہو نا چاہیے۔
وہ سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر پیر مسعود چشتی سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جمہوریت ،آزاد عدلیہ اور آئین کی حکمرانی سے ہی ملک کو یکجا رکھا جا سکتا ہے ،جھگڑے ناانصافی سے جنم لیتے ہیں ۔ پاکستانی فوج اور حساس ادارے دنیا میں سب سے بہتر ہیں اسی لئے چاہتے ہیں کہ سیاست میں فوج کا کوئی کردار نہ ہو ۔
بھارت نے آزادی حاصل کرتے ہی اپنے اداروں کو مضبوط کیا ،مگر ہم ایسا نہ کر سکے۔اگر ملک میں جمہوری تسلسل برقرار رہتا تو ہمارے ادارے بھی مضبوط ہوتے۔ملک میں لگنے والے بار بار کے مارشل لاء سے ہم منزل سے دور ہوتے گئے۔ باہمی اختلافات ختم نہ کئے گئے تو ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آئین اور قانون کے دائرہ اختیار میں رہ کر فیصلے کریں اور ہر مسئلے کے لئے پارلیمنٹ سے رجو ع کیا جائے تو ہم جلد منزل پر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات معمول پر نہ آئے تو مسلم ممالک کا شیرازہ بکھر جائے گا اس سلسلے میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوششیں خوش آئند ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.