2016ء میں پولیو کے خاتمہ کیلئے ہر پولیو مہم میں ہر بچے تک پہنچنا بہت اہم اور ضروری ہے ، پولیو خاتمہ کا ایمرجنسی پروگرام قومی و صوبائی سطح پر کام کررہا ہے
پولیو خاتمہ بارے وزیراعظم کی فوکل پرسن سینیٹر عائشہ فاروق کی کینیڈا کے ہائی کمیشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
پیر 18 جنوری 2016 22:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) پولیو کے خاتمہ بارے وزیراعظم کی فوکل پرسن سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ 2016ء میں پولیو کے خاتمہ کے لیے ہر پولیو مہم میں ہر بچے تک پہنچنا بہت اہم اور ضروری ہے اور پولیو کے خاتمہ کا ایمرجنسی پروگرام قومی و صوبائی سطح پر ایمرجنسی آپریشن سنیٹرز کی موثر اورلگن سے کام کرنے والے نیٹ ورک کے ذریعے قیادت کررہا ہے۔
وہ پیرکو کینیڈا کے ہائی کمیشن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہی تھیں ۔ اس وفد نے افغانستان پاکستان اور سری لنکا ڈویژن کے سینئر ڈائریکٹر لوئیس ویرٹ کی قیادت میں سینیٹر عائشہ رضا فاروق سے ملاقات کی جس کا مقصد پولیو کے خاتمہ کے لیے اشتراک کار میں پیش رفت کی کوششوں کا جائزہ لینا تھا۔(جاری ہے)
سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے ملک بھر میں پولیو کے وائرس کی گردش پرقابو پانے کے لیے کئے گئے معیاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیو کے وائرس پر قابو پانے میں ریکارڈ پیش رفت کی ہے او ر یہ وقت پولیو کے وائرس پر قابو پانے کا حتمی مرحلہ ہے اور ہم پاکستان کو پولیو کے وائرس سے نجات دلانے کے لیے اپنے پختہ ترین عزم کے باعث جلد ہی پولیو پر قابو پالیں گے۔انہوں نے کہا کہ سال 2015میں پولیو کے وائرس کے کیسز میں سال 2014ء کے مقابلہ میں 80فی صد کمی آئی ۔وفد کو پولیو کے خاتمہ کے پروگرام میں سول سوسائٹی کے کردار سمیت تمام شراکت داروں کے کام بارے بریفنگ دی گئی اس موقع پر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے اعتماد اور معاونت سے ہم نے پولوی کے خاتمہ کا ہدف حاصل کرنے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔کینیڈین سفارتی مشن نے پولیو کے نیشنل آپریشن مرکز کے کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا اور تمام اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ لویئس ویرٹ ڈیٹا پریذنٹیشن سے بہت متاثر ہوئے اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے کام کے معیار اور لگن کو سراہا۔سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کینیڈین حکومت کی طرف سے دی گئی امداد کا بھی اعتراف کیا ۔واضح رہے کہ کینیڈا کی حکومت جی پی ای آئی کے لیے سب سے زیاد ہ امداد دینے والا ملک ہے اور1995سے لے کر2014ء تک پولیو کے خاتمہ کے لیے402.06ملین ڈالرز کی امداد دے چکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.