اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ججز تعیناتی کے طریقہ کار میں تبدیلی کی
تجاویزدے دی بار کے صدر کوبھی جودیشل کمیشن میں شامل کرنے کا مطالبہ، رپورٹ
منگل 19 جنوری 2016 12:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ججز تعیناتی کے طریقہ کار میں تبدیلی کے لئے تجاویز دے دی ہیں اور ا س حوالے سے قائم آٹھ رکنی پارلیمانی کمیٹی کو پیکج تجاویز دے دی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے ان کوششوں کی تعریف کی ہے جن کا مقصد ججز تعیناتی طریقہ کار میں بہتری لانا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے اراکین نے انہیں یقین دلایا ہے کہ یہ بل عنقریب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کیا جائے گاتاکہ حتمی طور پر یہ مقاصد حاصل ہوں۔آئینی پیکچ نہ صر ف اعلی عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کے ایشو کوحل کرے گابلکہ اس سے ایڈہاک ججز کی تعیناتی اور سوموٹو کے لیے گائیڈ لائنز بھی فراہم ہوں گی ۔(جاری ہے)
گزشتہ سال دسمبر میں علی ظفر نے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کو میٹنگ کی درخواست کے حوالے سے خط لکھا تھامقصدججز کی تعیناتی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے کردار پر توجہ دلانا تھی جس میں2011 میں منیر حسین بھٹی کا کیس سامنے آیا تھا جب عدالت عظمی نے قرار دیاتھا کہ پارلیمانی کمیٹی کو جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں ہے جس میں ججز کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمیٹی کا فیصلہ سپریم کورٹ بنچ کے زریعے نظر ثانی کا محتاج ہے ۔تاہم سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ فیصلے میں رائے آئین کے روح کے منافی ہے کیونکہ اس سے پارلیمانی کمیٹی ربڑ سٹیمپ بن جائے گی۔اب آئینی پیکچ کے ذریعے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے آئین کے آرٹیکل 175 میں ترمیم کی تجویز دی ہے جس میں سپریم جوکورٹ بار کونسل کے صدر کوبھی جوڈیشل کمیشن میں شامل کرنے کی تجویز شامل ہے ۔اوریہ بھی کہا کہ آئین وقانون کی حدود میں رہ کرجوڈیشل کمشن خود اپنے قواعد وضوابط بنائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.