حکمران عوام کوریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کررہے ہیں‘ عابد حسین صدیقی
منگل 19 جنوری 2016 13:58
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمران عوام کوریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کررہے ہیں،پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی ہونے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔
(جاری ہے)
یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کے بحران کو ختم کرنے والوں نے عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ کے بحران میں مبتلا کر دیا ہے گھروں میں فاقہ کشی اور عوام مہنگا ایندھن خریدنے پر مجبور ہیں۔
گیس کی لوڈشیڈنگ عوامی پریشانی کا باعث اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف عوام گیس کے بلوں کو دیکھ کر سکتے میں آ گئی ہے عوام اس بات پر حیران ہیں کہ گیس آتی نہیں لیکن بل ایسے آ رہے ہیں جیسے ہم گھروں میں دیگیں پکا رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.