سجاد علی کے ساتھ مل کر گانا میرا خواب ہے ، زوئے ویکاجی
اچھی آفر ہوئی تو اداکاری اور کمپیئرنگ بھی کروں گی ، میڈیا سے گفتگو
منگل 19 جنوری 2016 14:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) معروف گلوکارہ زوئے نے کہا ہے کہ سجاد علی کے ساتھ گانا گانا میرا خواب ہے ۔ مستقبل میں عظیم گلوکار کے ساتھ کام کرنا ضرور پسند کروں گی ۔
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کونسا گیت ہو گا جو میں سجاد علی کے ساتھ کروں گی تاہم ان کے ساتھ کام کرنا میرا بچپن کا خواب ہے انہوں نے کہا کہ سنہری سالوں سے لے کر اب تک ہمارے میڈیا اور سیاسی ماحول میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آئی ہیں جو کہ انڈسٹری کا سنہری دور وہ تھا جب وائٹل سانسز ، سٹرنگز ، جنون ، عالمگیر ، نازیہ حسن اور دیگر کو سنا جاتا تھا تاہم اب اس طرح کا میوزک نہیں رہا ۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا جب ہر چیز ڈسٹری بیوشن فرنٹ تھی تاہم اب ایسا نہیں ایک شخص گلوکاری بھی کرتا ہے اداکاری بھی کمپیئرنگ بھی اس طرح کوئی بھی کسی ایک میڈیا کے شعبے کے مخصوص نہیں رہا انہوں نے کہا کہ مجھے خود بھی اگر کوئی اچھی آفر آئی تو اداکاری اور کمپیئرنگ بھی کروں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.