حکومت کا پاک عرب ریفائنری کمپنی (پارکو)کو نجکاری فہرست سے ہٹانے کافیصلہ
منگل 19 جنوری 2016 17:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) حکومت نے پاک عرب ریفائنری کمپنی (پارکو)کو نجکاری فہرست سے ہٹانے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے کیونکہ وزارت پٹرولیم اورقدرتی وسائل نے کمپنی کے 10 فی صد حصص کے فروخت کی مخالفت کردی ہے ۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق نجکاری کمیشن نے اپنے بورڈ کا اجلاس طلب کیا ہے تاکہ پارکو کو ان اداروں کی فہرست سے ہٹایا جائے جو کیپیٹل مارکیٹ ٹرانزیکشن کے لیے چنے گئے ہیں اس بات کا انکشاف وزارت پٹرولیم کے ذرائع نے بھی کیا ہے کمیشن نے میٹنگ ایسے وقت میں بلائی ہے جب وزارت پٹرولیم نے سٹاک ایکسچیچ میں پارکو کو شامل کرنے یا اس کے حصص بیچنے کی مخالفت کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارکو پاکستان اور ابوظہبی کے درمیان جائنٹ ونچر کمپنی ہے ۔ابو ظہبی پٹرولیم انوسٹمنٹ کمپنی اپنی حکومت کے مفادات دیکھتی ہے ۔دوطرفہ معاہدے کے رو سے اگر حکومت اس کے شئیر ز بیچنا چاہتی ہے توابوظہبی حکومت کو انکار کا پہلا حق حاصل ہے ۔ادھرپاکستان کی حکومت نے سفارش کی ہے کہ پاکستان کو پارکو میں60 فی صد شےئر رکھنے کے عمل کو جاری رکھنا چاہیے مزید یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کو اپنے 10 فی صد شئیرنہ تو ابوظہی کو پیش کرنے چاہئیں اور نہ سٹاک ایکسچیج پر انلسٹنگ کے ذریعے ڈائیوسٹمنٹ کرنی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.